ابنا: حزب اللہ لبنان کے ایک رہنما شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ اسلامی مقاومت 1982 سے لیکر اب تک بہترین شرائط اور بہترین پوزیشن میں ہے اور اسرائیل نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کے مقابلے میں اسلامی مقاومت ایک اہم ضرورت میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی قوم، اسلامی مقاومت اورلبنانی فوج لبنان کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہیں۔ حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ اسرائیل لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی تلاش میں لیکن اسے اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ جسطرح ہمیں فوجی میدان میں اسرائیل پر فتح حاصل ہوئی ہے اسی طرح سیاسی میدان میں بھی فتح نصیب ہوگی۔
.......
/169